صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی چیئرمین ، سید عبدالوحید شاہ سیکرٹری جنرل مصالحتی کمیشن ملی یکجہتی کونسل پاکستان مقرر

فیصل آباد (یوسف بخاری) صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی چیئرمین مصالحتی کمیشن ملی یکجہتی کونسل پاکستان سید عبدالوحید شاہ سیکرٹری جنرل مصالحتی کمیشن ملی یکجہتی کونسل پاکستان مقرر، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر سابقہ ایم این اے ڈاکٹر ابوالخیر محمد زبیر سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مجلس عاملہ میں متفقہ طور پر ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں مختلف امور کیلئے کمیشن مقرر کئے ہیں جس میں ایک مصالحتی کمیشن مقرر کیا گیا ہے جس میں صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کو چیئرمین اور سید عبدالوحید شاہ کو سیکرٹری جنرل مقرر کیا ہے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تمام کمیشنز کی فعالیت کو بہتر بنانے کیلئے تمام کمیشنز کے چیئرمین اور سیکرٹریزکا مشترکہ اجلاس 18مئی2024بروز ہفتہ جامعہ نعیمیہ اسلام آباد میں ہو گا اس مصالحتی کمیشن کے اہداف مندرجہ ذیل ہوں گے۔فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کرنامختلف مسالک یا گروہوں کے مابین غلط فہمیوں کا ازالہ کرنامسالک کے مابین تصادم و منافرت کو روکنے کیلئے اقدامات کرنا تمام مسالک کے افراد کو اعلیٰ دینی مقاصد کی جانب متوجہ کرنا تاکہ مسلمانوں کی قوت کو اسلام اور مسلمانوں کے دفاع کیلئے بروئے کار لایا جاسکے تمام مسالک سے منسلک افراد میں سے اگر کوئی شخص یہ سمجھتا ہے کہ وہ اپنا معاملہ حل کرنا چاہتا ہے اور وہ بے گناہ ہے وہ اس مصالحتی کمیشن جس میں تمام مسالک کی نمائندگی موجود ہے رجوع کرسکتا ہے۔

0/Post a Comment/Comments