دہشتگردی فرقہ واریت اور انتہا پسندی ملک وقوم کے لئے زہر قاتل

فیصل آباد ( یوسف بخاری) دین اسلام ایک دوسرے کے ساتھ خیر خواہی اور نیکی کرنے کا نام ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان وہ ہے جس کی زبان  اور ہاتھ سے دوسرے مسلمان محفوظ رہیں دہشتگردی فرقہ واریت اور انتہا پسندی ملک وقوم کے لئے زہر قاتل ہے جس کا سد باب ہم سب کی ذمہ داری بلکہ ہم پر فرض ہے ان خیالات کا اظہار متحدہ امن کمیٹی کے سینیئر وائس چیئرمین خالد محمود اعظم آبادی اور مختار احمد سلفی نے ڈویژنل وائس چیئرمین اسامہ اصغر چیمہ سے گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر اسامہ اصغر چیمہ نے کہا کہ امن و امان کی بحالی ہم سب کی ذمہ داری ہے میں پوری کوشش کروں گا کہ میں فرقہ واریت کے خاتمے اور امن و امان کی بحالی میں اپنا کردار ادا کر سکوں ایک عرصے سے ہمارا پیارا ملک انتہا پسندی اور دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے ہمسایہ ممالک سے ائے روز دہشتگرد پاکستان میں خود کش حملے اور بم دھماکے کر رہے ہیں چند ٹکوں کی خاطر اپنا دین وایمان بیچنے والے کسی صورت بھی مسلمان اور پاکستان سے مخلص نہیں ہو سکتے متحدہ امن کمیٹی پاکستان ایسے عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کی بحالی کے لئے ہمہ وقت تیار اور اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ۔

0/Post a Comment/Comments