فیصل آباد ( جواد شیرازی) سینئر رہنما رانا زاہد توصیف نے ہیلی کاپٹر حادثہ میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی وزیر خارجہ حسین امیر سمیت دیگر حکام کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مسلمانان عالم کیلئے بڑا سانحہ ہے ابراہیم رئیسی نہ صرف امت مسلمہ کے اتحاد کے حامی بلکہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر بارے درد رکھتے تھے وہ نہایت مخلص اور اعلیٰ خصوصیات کے حامل تھے ان کی شہادت سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ کبھی پر نہ ہو سکے گا انہوں نے کہا کہ پاک ایران خوشگوار اور مضبوط تعلقات کے سلسلہ میں ایرانی صدر کی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گاپاکستان کے عوام ایرانی حکومت اور ایران کے عوام کے سوگ میں برابر کے شریک ہیں اور ہیلی کاپٹر حادثہ میں شہید ہونے والوں کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں اور ایرانی صدر کو ان کی گرانقدر خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں