زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے دو بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج اور دو لاکھ روپے جرمانہ

فیصل آباد(محمد رفیق)محکمہ ماحولیات نے زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے دو بھٹوں کا آپریشن رکوادیا اور مالکان کے خلاف مقدمات درج اور مالکان کو دو لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے ٹیموں کے ہمراہ چک 242 ر۔ب دسوہہ بائی پاس روڈ پر بھٹہ کو چیک کیا اور ٹیکنالوجی کے بغیر بھٹہ چلانے پر آپریشن رکوانے کے ساتھ بیرونی دیوار مسمار کرادی اور مالک کے خلاف مقدمہ کااندراج اور دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا ۔ انہوں نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پر چک 247 ر۔ب میانی نزد بائی پاس میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے پر بھٹہ مالک کے خلاف استغاثہ دائر کرایا۔انہوں نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کسی بھٹہ کو نہیں چلنے دیں گے۔

1/Post a Comment/Comments

ایک تبصرہ شائع کریں