فیصل آباد(یوسف بخاری)محکمہ ماحولیات نے ایکشن لیتے ہوئے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز 2023 ء کی خلاف ورزی پر فیبرکس لمیٹڈ ،کارپوریشن لمیٹڈ اور سائزنگ یونٹ کو 8 لاکھ روپے جرمانہ اور سائزنگ کے بوائلر کو سیل کردیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس رندھاوا نے بتایا کہ ٹیموں نے چک 70 ج۔ب جھنگ روڈ پر سائزنگ یونٹ کو چیک کیا تو وہاں بوائلر میں ممنوعہ مواد جلاکر ماحول کو آلودہ کیا جارہا تھا جس پر بوائلر سیل اور مالک کو 2 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ تین کلومیٹر کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر دو لمیٹڈ کو دھواں دیکر ماحول کو آلودہ کرنے کی پاداش میں 3/3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ انسپکشن کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری اور خلاف ورزی پر بلاامتیاز ایکشن لیا جارہا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں