مسلم ممالک کو ایک پیج پر آنا ہو گا، شیخ محمد اصغر قادری

فیصل آباد (   )چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپپٹما)حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہاہے کہ اسرائیلی سفاکیت کے خلاف مسلم ممالک کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔ امت مسلمہ اور پاکستانی عوام مظلوم فسلطینیوں سے اظہاریکجہتی کے لئے اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔ ہم قبلہ اول کی آزادی کے لئے ہر قربانی دینے کوتیار ہیں۔57 اسلامی ممالک کوملک کر اعلان  جہاد کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری ہیں  جن  میں ہزاروں فلسطینی خواتین‘ بچے‘جوان اور بزرگ شہید جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے جبکہ غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ فلسطین پر اسرائیل کی بمباری جاری ہے لیکن او آئی سی اور اقوام متحدہ سمیت کسی بھی عالمی تنظیم نے اسرائیلی کی بربریت اور جارحیت کا نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی اسرائیل کے حملے کو روکنے کے لئے کوئی کردار ادا کیا۔ایسے میں مسلم ممالک کے حکمرانوں اور امت مسلمہ کی خاموشی باعث تشویش ہے۔

0/Post a Comment/Comments