فیصل آباد(یوسف بخاری)مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے کہا ہے کہ مون سون سیزن سے قبل شہر بھر میں سیوریج لائنوں اور مین چینلز کی ڈی سلٹنگ اور صفائی مکمل کر لی جائے گی جس کے نتیجے میں موسم برسات میں نکاسی آب کی معیاری سروسز میں مزید بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشنز سٹاف شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج لائنوں اور ڈرینج سٹاف مین چینلز کی صفائی اور ڈی سلٹنگ جاری کردہ شیڈول کے مطابق مکمل کررہا ہے جس کے تحت آپریشنز سٹاف نے ستارہ کالونی بی بلاک،داؤد چوک ڈسپوزل اسٹیشن والی گلی و ملحقہ علاقوں میں صفائی کا عمل مکمل کیا۔ اسی طرح ہلال روڈ نزد چرچ،احمد آباد مین سیور لائن، الطاف گنج مین لائن سمیت دیگر میں بھی ڈی سلٹنگ کا عمل جاری رکھا گیا۔ ڈی ٹائپ کالونی مین سیور لائن،خالد آباد گلی نمبر 8 سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں بھی سیوریج لائنوں کی صفائی مہم جاری رہی۔ افغان آباد شبلی کالج، غازی آباد نمبر 2، عبدالرحمان گراؤنڈ سی بلاک و دیگر علاقوں میں ڈی سلٹنگ مہم بلا تعطل جاری رکھی گئی۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ ڈرینج ویسٹ سٹاف نے مین چینل ون اکبرآباد چوک میں مشینری کیساتھ صفائی اور ڈی سلٹنگ مہم کے عمل کا تسلسل جاری رکھا گیا اسی طرح علامہ اقبال کالونی چینل مین روڈ اور چینل تھری شہباز ٹاؤن سے تیرتی اشیاء باہر نکالی تاکہ سیوریج کا بہاؤ مزید بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مین چینلز کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کا عمل بلا تعطل جاری ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہورہے ہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں