فیصل آباد(آفتاب خان) کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سلوت سعید کے احکامات پر تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز ایکشن کا سلسلہ جاری ہے۔اس ضمن میں چیف آفیسر محمد زبیر وٹو نے اپنی نگرانی میں سرگودھا روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔تجاوز شدہ سامان ضبط کرلیا گیا اور 40 شیڈز اور 30 پختہ تجاوزات کو بھاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔تجاوزات کی خلاف ورزی قطعا برداشت نہیں کی جائے گی۔چیف آفیسر نے کہا سرگودھا روڈشہر کی اہم شاہراہ ہے لہذادکاندار سامان اپنی دکان کی حدود میں رکھیں تا کہ گاہکوں کی آمدورفت میں رکاوٹ نہ آئے اور ٹریفک کی روانی برقرار رہے۔چیف آفیسر نے بتایا کہ تجاوزات مافیا باز رہے بصورت دیگر قبضہ میں لیا گیا سامان واپس نہیں ہوگا جبکہ دکانداروں کو قانونی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کرنے والوں کے خلاف یہ آپریشن مسلسل جاری رہے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں