فیصل آباد(جواد شیرازی) میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ کے زیراہتمام انسداد ڈینگی اور ستھراپنجاب ریونیو ریکوری کے حوالے سے نمبردار کنونشن منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل اعوان،اسسٹنٹ کمشنرصدررنگزیب گورایہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نادیہ فاطمہ،نائب تحصیلدار ڈجکوٹ طاہرہ فاطمہ،ڈاکٹر محمد شاہد گجر،فضلیت بی بی ودیگر نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونے کہا کہ ہمارا عزم ڈینگی کا مکمل خاتمہ ہے اس ضمن میں آگاہی کا دائرہ ہر سطح پر پھیلایاجارہا ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے انسداد ڈینگی اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نمبردار نچلی سطح پر عوام الناس کو احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی دیں۔انہوں نے کہا کہ مشترکہ کاوشوں سے ڈینگی لاروا کی افزائش گاہوں کا صفایا کرنا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر صدر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے بھی نمبردار کنونشن سے خطاب کیا۔اس موقع پر ستھرا پنجاب ریونیو ریکوری کو بھی بڑھانے اور اہداف کی تکمیل پر زور دیا گیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں