فیصل آباد ( محمد رفیق) معروف عالم دین استاد العلما حضرت مولانا فاروق الرحمن یزدانی مدرس جامعہ سلفیہ حاجی آباد کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے باعث انتقال کر گئی (انا للہ وانا الیہ راجعون) مرحومہ انتہائی نیک سیرت ملنسار اور صالح خاتون تھی مرحومہ کی نمازِ جنازہ شیخ الحدیث جامعہ سلفیہ حضرت مولانا حافظ مسعود عالم نے پڑھائی نماز جنازہ میں پرنسپل جامعہ سلفیہ چوہدری محمد یسین ظفر پروفیسر نجیب اللہ طارق مفتی جامعہ ڈاکٹر عتیق الرحمان مولانا عابد مجید قاری حبیب اللہ ارشد مولانا محمد ادریس سلفی مولانا عبد القدوس مولانا نعیم الرحمن شیخوپوری مولانا عبد المنان نورپوری پروفیسر ابو بکر فاروقی قاری انعام الرحمن مولانا عبد الطیف سرور ‘تنویر احمد‘ طارق محمود‘ محمد آصف‘ محمد وسیم‘ عبدالمتین‘ قاری صفدر شاکر‘ قاری عرفان اللہ طاہر‘ سمیت کثیر تعداد میں علما کرام طلبا عظام سیاسی وسماجی شخصیات عزیز واقارب سمیت دیگر تمام مکاتب فکر کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔مرحومہ کو نمازِ جنازہ کے انھیں آبائی گاؤں جید چکنمبر 16 صفدر آباد کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا دریں اثنا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے مولانا فاروق الرحمن یزدانی کی والدہ محترمہ کی وفات پر گہرے زنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدہ محترمہ دنیا میں وہ انمول تحفہ ہے کہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں مگر قانون قدرت ہے کہ ہر انسان نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی مرحومہ کی بشری خطاؤں کو معاف کرتے ہوئے انھیں جنت الفردوس اور مولانا فاروق الرحمن یزدانی سمیت دیگر لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین

ایک تبصرہ شائع کریں