فیصل آباد ( جاوید شاہ) رہیل ظفر کینتھ ایڈووکیٹ ‘سابق سیکرٹری بار ایسوسی ایشن فیصل آبادنے صوبہ بھر میں مسافر ویگنوں میں غیر معیاری اور ناقص کوالٹی کے گیس سلنڈرز کی تنصیب کی شدیدمذمت کرتے ہیں مسافر ویگنوں، رکشوں اور دیگر گاڑیوں میں نصب غیر معیاری گیس سلنڈر آئے روز لیکج پر آگ لگنے اورپھٹنے کا باعث بن رہے ہیں جس سے شہریوں کے زخمی اور جاں بحق ہونے کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔ایل پی جی سلنڈرز ناقص ہونے پرگاڑیوں اور رکشوں میں سفر کرنے والے مسافروں کیلئے خوف کی علامت بنے رہتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس، آر ٹی اے اور سول ڈیفنس حکام کی جانب سے برائے نام کارروائیاں کی جاتی ہیں،متعلقہ افسران اور ملازمین گاڑیوں کے مالکان سے نذرانے لیکر خاموشی اختیار کرلیتے ہیں۔موثر کارروائیاں نہ ہونے سے نہ تو گاڑیوں میں غیر معیاری سلنڈرز تنصیب کا سلسلہ تھم سکا اور نہ ہی آگ لگنے اور گیس سلنڈرے پھٹنے کے واقعات کو کنٹرول کیا جاسکا۔انہوں نے کہاکہ ا کثر اوقات مسافر ویگنوں، رکشوں اور دیگر گاڑیوں کے ڈرائیورز گاڑیوں میں مسافروں کو سوار کرکے گیس ریفلنگ کراتے ہیں،آتشزدگی یا سلنڈرز کا حادثہ رونما ہونے پر مسافروں کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملتا۔انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے فوری طور پر ایکشن لینے کامطالبہ کیاہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں