فیصل آباد ( جواد شیرازی) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینئر نائب صدر اقبال ٹاؤن مرکزی امن کمیٹی ذیشان شوکت بٹ‘ وائس چیئرمین اقبال ٹاؤن مرکزی امن کمیٹی فیضان شوکت بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے صرف 3ماہ میں مہنگائی کے جن کوبوتل میں بندکرکے عوام کودوبارہ خوشحال کی طرف گامزن کرنے کاآغاز کردیاہے ۔ہمیں فخرہے کہ ہماری قیادت نے اقتدارمیں آکررونے دھونے کی بجائے عملی طورپرمسائل کی جڑکوپکڑاجس کے نتائج آج سب کے سامنے ہیں کہ پٹرول ،آٹا،گھی ،دالیں،روٹی ودیگراشیاء کی قیمتیں کم ہوئی ہیں اورآج پاکستان ریلوے نے بھی کرایوںمیں کمی کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوامی مسائل کا حل مسلم لیگ (ن) کا طرہ امتیاز رہا ہے ، آئندہ بھی وفاق اور پنجاب میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی رہنمائی میں وفاقی اور پنجاب حکومت عوام کومہنگائی سے نجات دلانے کیلئے دن رات کوشاں ہے جس کے نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔وزیراعظم میاں شہباز شریف کی انتھک کوششوں اور پالیسیوں سے ملک میں مہنگائی کا خاتمہ ہو رہا ہے ، اب عوام (ن) لیگ کی حکومت کے اقدامات سے بہت جلد خوشحال ہوں گے۔ ملک میں ترقی کا پہیہ ہمیشہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں گھوما اور ان شا اللہ اپنی اس روایت کو بر قرار رکھیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں