(DENIDA)اور واسا فیصل آباد44 ملین گیلن ڈیلی کے حساب سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے میگا پراجیکٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پرعزم

فیصل آباد(ابرار مغل)ڈنمارک انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی (DENIDA) اور واسا فیصل آباد44 ملین گیلن ڈیلی کے حساب سے ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے میگا پراجیکٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ سے ڈنمارک انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ ایجنسی (DENIDA) کی ڈائریکٹر انویسٹمنٹ مسز بینٹے شیلرنے ملاقات کی۔مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز اور پراجیکٹ ڈائریکٹر ثاقب رضا موجود تھے۔ڈینیڈا کی ڈائریکٹر انویسٹمنٹ مسز بینٹے شیلر نے واضح کیا کہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور واسا فیصل آباد کے ساتھ مل کر اقدامات کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے کیونکہ شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی سے بچائو کا یہ میگا پراجیکٹ پاکستان بھر میں اپنی مثال آپ ہو گا۔اجلاس کے دوران شرقی حصے میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کے حوالے سے اب تک کی ہونے والی پیشرفت بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنرنے واضح کیا کہ اس میگا پراجیکٹ کے آغاز کے لئے درپیش ہر قسم کی رکاوٹ کو دور کیا جائے گا تاکہ شہریوں کی فلاح و بہبود کا یہ پراجیکٹ جلدی شروع ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈینش ڈویلپمنٹ ایجنسی  کے ساتھ مل کر پراجیکٹ کو جلد از جلد نتیجہ خیز بنانا چاہتے ہیں۔مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ستیانہ روڈ پر 44 ملین گیلن ڈیلی کے حامل ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ سے شہریوں کو ماحولیاتی آلودگی سے نجات ممکن ہو گی جبکہ ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے سیوریج کا پانی ٹریٹمنٹ کے بعد فصلوں کے لئے بھی کارآمد ثابت ہو گا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بتایا کہ ڈینیڈا کی جانب سے پراجیکٹ پر جلد کام شروع کرنے کے لئے ڈاکومنٹیشن مکمل کرلی گئی ہے اور واسا فیصل آباد اب جلد سے جلد پراجیکٹ پر آن سائٹ کام شروع کرنے کے لئے اقدامات کررہا ہے۔

0/Post a Comment/Comments