فیصل آباد(سید جواد شاہ)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے الائیڈ ہسپتال II کا دورہ کیا اورمختلف وارڈز اور اوپی ڈی پر مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی اورصفائی کا معیار دیکھا۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر مریضوں ولواحقین سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو اوپی ڈی پر تیز رفتار سروسز فراہم کی جائیں۔انہوں نے ہسپتال کے بعض شعبوں کی مرمت وبحالی کے جاری کاموں کا معائنہ بھی کیااورڈویلپمنٹ و بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ سے پراگریس لی۔انہوں نے تعمیراتی عمل میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ بعض شعبوں میں تعمیراتی مراحل کے باعث مریضوں کے علاج معالجہ میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کے طبی وانتظامی امور پر بریفنگ دی۔
ایک تبصرہ شائع کریں