فیصل آباد(پ ر)عید پینتی کوست کے موقع پرVJCچرچ عیسیٰ نگری میں عبادت کااہتمام کیاگیاجس میں پاسٹرقمرگل جوکہ پورے پاکستان میں پیدل منادی کرنے نکلے ہیں نے خصوصی شرکت کی اوراپنی گواہی کولوگوں کے سامنے پیش کیااس پاک عبادت میں وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب پاسٹرمنیرشاکرنے خداکے پاک کلا م کوسنانے کی سعادت حاصل کی اورلوگوں کی کثیرتعدادنے اس عبادت میں شرکت کی ۔عبادت میں خصوصی دعائیں مانگیں گئی اورخاص طورپراپنے ملک پاکستان کی ترقی اوربقاء کیلئے بھی دعائیں مانگی گئیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں