تین روپے 46 پیسے فی یونٹ مہنگی بجلی کرنا ظلم و زیادتی

فیصل آباد (یوسف بخاری   )چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپپٹما) حافظ شیخ محمد اصغر قادری نے کہا ہے کہ ہر ماہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ملک و قوم کے لئے انتہائی خطرناک ہے ۔ رواں ماہ جون کے آغاز میں تین روپے 46 پیسے فی یونٹ مہنگی بجلی کرنا ظلم و زیادتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈسٹریز پہلے ہی تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے بجلی قیمتوں میں اضافہ مزید بربادی کا باعث بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف مہنگائی اور بے روزگاری نے ملک بھر میں مسلسل ڈیرے ڈال رکھے ہیں تو دوسری طرف حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ملک عوام کو مشکلات میں ڈال کر جینا مشکل بنا رہی ہے ۔بجلی کے بھاری بلوں نے ادائیگی مشکل کر دی ۔ دیہاڑی دار مزدور کے بل 10 روپے سے زائد آر ہے ہیں ۔300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارین کو بل  سے زیادہ ٹیکسز ڈالے جارہے ہیں ۔ یہ ظلم کی انتہاء ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمران ہوش کے ناخن لیں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس مہنگی ہونے کی وجہ سے انڈسٹری کو مسلسل تالے لگے جارہے ہیں جس کی وجہ سے مزدور بے روز گار ہوتے جارہے ہیں لہذا حکومت کو چاہئے کہ وہ انڈسٹریز کو چالوں رکھنے کے لئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی کرے ۔ورنہ ملک   میں ا  یسا مہنگائی اور بے روزگاری کا عذاب آئے گا جو سب کو بہاکر لے جائے گا ۔

0/Post a Comment/Comments