5 جون سے پلاسٹک کی بنی اشیاء پر پابندی

 


فیصل آباد(ارم نواز)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت 5 جون سے پلاسٹک کی ایک بار استعمال ہونے والی پراڈکٹس پر مکمل پابندی پر عملدرآمد بارے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنرفیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ کے علاوہ دیگراضلاع کے ڈپٹی کمشنرزنے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصور احمد خان نیازی،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن محمد زبیر وٹو،ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات جوہر عباس،سی ای او ایف ڈبلیو ایم سی رئوف احمد و دیگر افسران موجودتھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ5 جون سے 75 مائیکرون سے کم موٹائی 12x16انچ سے کم سائز کے پلاسٹک بیگ،پلاسٹک سٹکس والی ایئر بڈز،غباروں والی پلاسٹک سٹکس پر پابندی ہوگی۔پلاسٹک کے جھنڈے،پلاسٹک کینڈی سٹکس،پلاسٹک آئس کریم سٹکس،پولی سٹائرین ڈسپوزیبل کپ ، گلاس،پلیٹس،فوڈ باکسز،مٹھائی کے ڈبوں پر پلاسٹک ریپنگ،پلاسٹک کارڈز،پلاسٹک سگریٹ پیکٹ،80 مائیکرون سے کم پلاسٹک یا پی وی سی بینرز اور40 مائیکرون سے کم ملٹی لیئر پیکنگ(کھانے ادویات کے لئے استشناء)پر پابندی ہوگی۔ کمشنر نے کہا کہ پلاسٹک کی اشیاء سرکاری دفاتر میں بھی بین Banہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیں۔پابندی پر عملدرآمد ناگزیر ہے۔کمشنر نے کہا کہ عوام الناس کو کپڑے کے تھیلے یا ماحول دوست بیگز کے استعمال کی آگاہی دیں۔کمشنر نے اجلاس میں چیف منسٹر گورننس اقدامات پر عملدرآمد کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔مقرر کردہ کی پوائنٹ انڈیکیٹرز پر من وعن عملدرآمد کرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو ذمہ داریوں کا ادراک ہونا چاہیے۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے پلاسٹک کی اشیاء کے استعمال پر پابندی پر عملدرآمد،عوامی آگاہی اور سٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنرز نے KPIsپر عملدرآمد اور 5 جون سے پلاسٹک کی بنی اشیاء پر پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا عزم کیا۔

0/Post a Comment/Comments