فیصل آباد(اختر رشید)ڈسٹرکٹ اینڈ ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام گورنمنٹ ہائی سکول 239 رب خانوآنہ فیصل اباد کی گراؤنڈ میں 60 روزہ فری سمر اتھلیٹکس ٹریننگ کیمپ کا آغاز ہو چکا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ڈویژنل سپورٹس آفیسرطارق نذیر اور ڈاکٹر سعید جاوید چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے کیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر نے کہا کہ فائیو سٹار اتھلیٹکس کلب 239 رب خانوآنہ کی کارکردگی ماضی کی طرح اب بھی شاندار ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ یہ اسی طرح اپنی محنت جاری رکھیں گے اور مستقبل میں یہ کھلاڑی ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔ڈاکٹر سعید جاوید، ناہید رضا، اکرام اور بابائے سپورٹس نے نیشنل جونیئر، پاکستان انٹر بورڈ، فیصل آباد ایجوکیشن بورڈ اور انٹر ڈویژن انڈر 16 میں فائیو سٹار اتھلیٹکس کلب کے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے اتھلیٹس میں میڈل اور شرٹس تقسیم کیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں