تاندلیانوالہ (محمد شفیق ) تاندلیانوالہ سرکل پولیس عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے سرگرم ہے،رواں ہفتے میں صدر پولیس کا دوسرا پولیس مقابلہ ہواہے،تھانہ صدر کے علاقہ میں اوکاڑہ روڈ پر لوٹ مار کرنے والے ڈاکوں پولیس مقابلہ میں پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ایک ڈاکو ہلاک،ایک گرفتار جبکہ تیسرا ساتھی ساتھی ڈاکو موقع سے فرارہوگیا۔ تاندلیانوالہ میں 3ڈاکووں نے اوکاڑہ روڈپرقائم سائیں ہوٹل کے قریب لوٹ مار کی۔ڈاکواصغر علی سے نقدی اور موبائل چھین کرفراہونےلگے توہوٹل سیکورٹی گارڈ نے فائرنگ کردی۔ڈاکوموٹر سائیکل چھوڑ کرفرار ہوگئے ۔قریب کھڑی تھانہ صدر پولیس موبائل فائرنگ کی آوازسن کر موقع پر پہنچی۔ڈاکوں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر فائرنگ شروع کردی۔ایس پی صدر شمس الحق درانی اورڈی ایس پی مسعودنذیر بھی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران ساتھی ڈاکو کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے۔فائرنگ رکنے پرکمادفصل سے دو ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔ڈاکوؤں کی شناخت عمران عرف مانی اور شاکر ساکنان چک608گ ب کے نام سے ہوئی۔تیسراساتھی ڈاکوموقع سے فرارہوگیا۔دونوں ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیاگیا۔عمران عرف مانی ڈاکوزخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا۔تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کاآغازکردیا
ایک تبصرہ شائع کریں