پارٹی کارکنوں کی لازوال کاوشوں اور قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا

فیصل آباد ( آفتاب احمد خان) انجمن تاجران ریگل روڈ کے وائس چیئرمین و انجمن تاجران سٹی کے نائب صدر مسلم لیگی رہنما لالہ معین احمد شیخ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے   ملکی معیشت میں استحکام لانے، زرعی ترقی ' صنعتی و تجارتی خوشحالی کیلئے وفاقی اور صوبائی گورنمنٹ موثر اقدامات کر رہی ہے جب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت برسراقتدار آئی عوام کو ریلیف ملا اور نئے پراجیکٹس کا آغاز ہوا بالخصوص وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صوبہ کی پسماندگی اور مسائل کے خاتمہ کیلئے شب و روز کوشاں ہے' وفاقی اور صوبائی حکومت عوام کا معیار زندگی بلند کرنے' غربت' مہنگائی' بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے منصوبہ بندی کر رہی ہیں آٹا' گھی' اور دیگر اشیاء کے نرخوں میں کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کو ہر یونین کی سطح پر فعال اور مضبوط بنانے کیلئے شب و روز اقدامات جاری ہیں پارٹی کارکنوں کی لازوال کاوشوں اور قربانیوں کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی ورکرز سے خطاب کے دوران کیا۔

0/Post a Comment/Comments