حکومت ریٹوں میں کمی کے فیصلے پر عمل درآمد کروائے


فیصل آباد ( محمد فاروق)  مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی حافظ محمد یونس آزاد سید سبطین شاہ نقوی خالد محمود اعظم آبادی مہر محمد عبداللہ ودیگر نے وفاقی وصوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ  آئی ایم ایف کے کہنے پر نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کی بنیادی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بنانا چاہیے دنیا بھر میں حکومتیں بجٹ میں عوام کو ریلیف فراہم کرتی ہے مگر بد قسمتی سے پاکستان میں ہمیشہ سے اس کا الٹ ہی ہوتا چلا آ رہا ہے ۔ہر بجٹ کے بعد دوسرا بجٹ سخت سے سخت ہوتا ہے پنجاب اور وفاق میں پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور انہوں نے اقتدار میں آنے کے بعد کافی حد تک مہنگائی پر قابو پا لیا ہے ۔مگر افسوس کہ ذخیرہ اندوز سرمایہ دار اور کاروباری طبقہ اس کے ثمرات عوام تک پہنچنے نہیں دے رہا  ۔حکومت کی تمام تر کوششوں کے باوجود عوام خود ہی روز مرہ کھانے پینے کی اشیا کے ریٹ کم کرنے پر تیار نہیں جس کی وجہ سے مزدور دیہاڑی دار اور متوسط طبقہ سخت پریشان ہے حکومت ریٹوں میں کمی کے فیصلے پر عمل درآمد کروائے اور آئندہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن نہیں بلکہ صرف اور صرف پاکستانی قوم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ بنایا جائے تاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اپنی قوم سے زیادہ آئی ایم ایف کی تابعدار ہے جو اپنی عوام کی نہیں بلکہ آئی ایم ایف اور امریکی احکامات پر چلتی نظر آتی ہے ۔

0/Post a Comment/Comments