فیصل آباد ( جواد شیرازی) انجمن تاجران کے ممتا تاجر رہنما جاوید شہزادہ نے امید ظاہر کی ہے کہ سال رواں کے وفاقی بجٹ میں چھوٹے تاجروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے موثر اقدامات کیئے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ بینکوں کے بھاری مارک اپ کی وجہ سے چھوٹا تاجر اپنی مالی ضروریات کے لیئے بینک سے قرضے نہیں لے سکتا، اسی طرح کراچی پورٹ پر شپنگ کمپنیوں کی امپورٹرز سے زیادتی، پٹرول کے نرخ کم ہونے کے باوجود کارگو کمپنیوں کے بھاری کرائے جو کم نہیں ہوئے، گیس بجلی کے غیر متوازن بدلتے نرخ ، بینکوں کے بھاری سروس چارجز، جیسے بنیادی مسائل کے حل ہونے سے چھوٹے کاروباری اداروں کو تحفظ مل سکتا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں