فیصل آباد (عثمان انور) انداز ویلفیئر فاؤنڈیشن کی میٹنگ نائب صدر میڈم طلت ناہید کی زیر صدارت مرکزی دفتر انداز ویلفیئر فاؤنڈیشن میں منعقد ہوئی جس میں ارکان نےانداز ایجوکیشنل انسٹیٹیوٹ کے حوالے سے جلد از جلد فیصلے عمل میں لانے اور پروجیکٹ کو حتمی شکل دی اس موقع پر جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ اس منصوبے کو جلد از جلد فعال کرنا بہت ضروری ہے تاکہ عوامی خدمت کا یہ عمل بھی انداز ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے شروع ہو سکے اس موقع پر جوائنٹ سیکرٹری، جنرل سیکرٹری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری، فنانس سیکرٹری اور نائب صدر بھی موجود تھے

ایک تبصرہ شائع کریں