فیصل آباد(ابرار مغل)مسافر بردار گاڑیوں میں مقررہ کرایہ سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف بھرپور ایکشن لیا جا رہا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے تمام مسافر بردار گاڑیوں کے اڈہ جات پر شکایت اور آگاہی کیمپس لگائے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا استحصال کرنے والوں کو جرمانے اور انکی گاڑیوں کو بند کیا جارہا ہے۔ تمام ڈی ایس پیز ٹریفک اپنے اپنے سرکلز میں زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا خود جائزہ لیں۔ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کے احکامات کی روشنی میں عید الاضحی سے قبل اس خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں