فیصل آباد(ابرار مغل)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل آباد کی جانب سے پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر تعمیر ہونے والے نئے پارک میں انجینئرنگ ورک اور ہارٹیکلچر ورک آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ڈائریکٹر جنرل عبد القادر شاہ کام کی رفتار اور معیار کو یقینی بنانے کے لئے خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے گرین اور ستھرا پنجاب کے ویژن کے تحت نئے پارکس کی تعمیر اور ڈویلپمنٹ کا کام جاری ہے اور موجودہ پارک اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے مذکورہ پارک میں شہریوں کو جدید سہولیات میسر آئیں گی جس میں واکنگ ٹریک،جھولا جات،سرسبز گراؤنڈ، ڈانسنگ ملٹی کلر فاؤنٹین،فوڈ کورٹ اور سیر و تفریح کے حوالے سے دیگر سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ ڈی جی پی ایچ اے نے بتایا کہ پرانی سبزی منڈی پارک سائٹ پر تیار ہونے والے اس پارک کا بہت جلد افتتاح کر دیا جائے گا جس سے فیصل آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ تفریح کا موقع ملے گا اور کلین اینڈ گرین فیصل آباد کے ویژن کو بھی عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔
ایک تبصرہ شائع کریں