فیصل آباد (جاوید علی شاہ )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری حسام علی وڑائچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے پیچھے دہشت گرد امریکہ ہے ۔ سپر پاور صرف اﷲ تعالی کی ذات ہے جلد ہی نام نہاد سپر پاور امریکہ کا جلد دنیا سے خاتمہ ہونے والا ہے عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک ہے اقوام متحدہ امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہے ۔ فلسطینیوں پر مسلسل ظلم و بربریت کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں لیکن اسلامی ممالک کے سربراہاں خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کے حکمران اقتدار کے نشے میں بدمست ہیں جبکہ کشمیر اور فلسطین میں ڈھائے جانے والے مظالم پر مجرمانہ خاموشی امریکہ کی غلامی کا نتیجہ ہے ۔انہوںنے کہا کہ اگرمسلمان حکمرانوں نے اپنا قبلہ درست نہ کیا اور امت پر ہونے والے مظالم پر آنکھیں بند رکھیں تو ان کا انجام بھی عبرتناک ہو گا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں