فیصل آباد ( جواد شیرازی)سینئر رہنما رانا زاہد تو صیف نے بجلی قیمت میں مزید 3.25روپے فی یونٹ اضافہ کرنے اور سہ ماہی فیؤل پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر بجلی بم گرانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی قیمت میں بار بار اضافہ سے جہاں ملک میں مہنگائی بدترین بے روزگاری اور غربت کا سیلاب آئے گا وہاں ہچکولے لیتی انڈسٹری مزید زوال پذیر ہوتی چلی جائے گی کیونکہ دنیا کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں بجلی پہلے ہی بہت مہنگی ہے جس کے باعث چھوٹی‘ بڑی انڈسٹری بالخصوص ٹیکسٹائل سیکٹر بتدریج متاثر ہو رہا ہے کسی بھی حکومت کا کام اپنی عوام کیلئے آسانی پیدا کرنا اور بنیادی سہولتوں کی فراہمی ہوتا ہے رانا زاہد توصیف نے مزید کہا کہ ‘ آئی ایم ایف کے ایماء پر بجلی اور گیس کے ریٹ بڑھانے سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوتا اور بے روزگاری ‘ مہنگائی میں اضافہ یقینی امر ہے رہی سہی کسر شرح مارک اپ میں اضافہ نے پوری کر دی ہے ایسی صورت حال میں ہم کسی صورت بین الاقوامی مارکیٹ کا مقابلہ نہیں کر سکتے غریب ‘ مزدور‘ محنت کش اور کم آمدنی والا طبقہ کہ جس کی تنخواہ 30-25ہزار کے قریب ہے وہ کیسے 15-10ہزار کا بل ادا کرے گا مہنگی بجلی سے اس کا گھر یلو بجٹ متاثر ہو گا مہنگی گیس‘ مہنگی بجلی اور دیگر عوامل کے سبب ملک کی معاشی اور اقتصادی صورت حال پہلے ہی ابتر اور زبوں حالی کا شکار ہے ملک چلانے کیلئے صرف زبانی جمع خرچ اور بلند و بانگ دعوے نہیں عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں