فیصل آباد(یوسف بخاری)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ہدایت کی ہے کہ ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر حکومتی ویژن کے مطابق عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ روٹی،پھل،سبزیوں،چکن،کریانہ آئٹمز اور ڈبل روٹی کی قیمتوں کو چیک اور گرانفروشوں کو نکیل ڈالیں۔انہوں نے یہ بات اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ تحصیلوں میں پرائس کنٹرول میکنزم پرعملدرآمد میں غفلت نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گرانفروشوں کے خلاف ایکشن کی رپورٹ روزانہ فراہم کریں۔ڈپٹی کمشنر نے چیف منسٹر گورننس اقدامات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقررہ کی پوائنٹ انڈیکیٹرز(کے پی آئیز)کو مسلسل واچ کیا جارہاہے لہذا متعلقہ محکموں کے افسران پراگریس بہتر بنائیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں