فیصل آباد(ارم نواز)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت کاٹن کراپ مینجمنٹ بارے اجلاس منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے علاوہ دیگراضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ڈائریکٹر زراعت چوہدری خالد محمود ودیگر افسران بھی موجودتھے۔ڈائریکٹر زراعت نے بتایا کہ ڈویژن میں ایک لاکھ 15 ہزار 800، ایکڑ رقبہ پر کپاس کی فصل کی کاشت کا ہدف مقرر ہے اور اب تک ایک لاکھ 4 ہزار 263 ،ایکڑ پر کپاس کی کاشت مکمل ہوچکی ہے۔کمشنر نے کہا کہ کسانوں کو کھاد کی دستیابی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔کھاد کی اوورچارجنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کھاد کی دستیابی پر گہری نظر رکھیں اورکھاد کی بلیک مارکیٹنگ وذخیرہ اندوزی اور اوورچارجنگ پر بھاری جرمانے کریں۔کسانوں کا استحصال کسی صورت قبول نہیں ۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کپاس کی کاشت کا 100 فیصد ہدف مکمل ہونا چاہیے۔ضلعی سطح پر میٹنگز کرکے اہداف کی تکمیل یقینی بنائیں۔ایک ہفتہ بعد جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سیزن میں کھادکے ڈیلرز کو دو لاکھ 62 ہزار روپے جرمانہ،48 مقدمات درج، 24 گرانفروش وذخیرہ اندوز گرفتار اور 1557 بیگز ضبط کئے گئے۔
ایک تبصرہ شائع کریں