فیصل آباد ( آفتاب احمد خان) انجمن تاجران کے ممتاز تاجر رہنما جاوید شہزادہ نے کہا ہے کہ زرعی شعبہ کی ترقی اور زراعت کے شعبہ میں ملک کو خود کفیل بنانے کیلئے ہر سطح پر کسان طبقہ کی حوصلہ افزائی اشد ضروری ہے معیاری کھادوں زرعی آلات سستی بجلی کی فراہمی سمیت جعلی زرعی ادویات کی تیاری و فروخت کی روک تھام کر کے ہم شعبہ زراعت میں اصلاحات لا سکتے ہیں ، انہوں نے کہا اگر کسانوں کو مراعات سبسڈی دی جائے اور زیادہ کاشت پر ان کی مناسب حوصلہ افزائی کی جائے تو آئندہ آنے والے برسوں میں پاکستان زرعی میدان میں ترقی کی منازل طے کر سکتا ہے اور ملک سے مہنگائی کا بھی خاتمہ ہو سکتا ہے کیونکہ دالوں سبزیوں گندم مکئی پھلوں گنا اور کپاس کی زیادہ پیداوار سے جہاں کسان کے گھر میں مالی خوشحالی آتی ہے تو دوسری جانب یہ تمام اشیا مارکیٹ میں سستی ہونے کی بنا پر ہر طبقہ کو ریلیف مل سکتا

ایک تبصرہ شائع کریں