فیصل آباد(جواد شیرازی)پنجاب بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیرِاہتمام سات روزہ خواتین اساتذہ کا اسکائوٹ لیڈر کورس پنجاب اسکائوٹ ٹریننگ سنٹرگھوڑا گلی مری ہلز میں ہوا۔ محمد حسیب رفیق ڈسٹرکٹ سیکرٹری اور میاں محمد اشفاق ڈسٹرکٹ فوکل پرسن اسکائوٹس نے ٹریننگ کی نگرانی کی۔محکمہ تعلیم فیصل آباد سے 6 خواتین اساتذہ سمیت پنجاب بھر سے 100 سے زائد خواتین اساتذہ نے اسکائوٹ لیڈر کورس میں شرکت کی۔شہر فیصل آباد سے اسکائوٹ لیڈرز طاہرہ یاسمین ،کوثر عثمان، اور شاہدہ پروین نے شرکت کی۔اسی طرح تحصیل چک جھمرہ سے فرحت بیگم،تحصیل سمندری سے سمیعہ منور اور تحصیل صدر سے عافیہ حمید نے شرکت کی۔صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب محمد طارق قریشی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد افتخار خان اور ڈائریکٹر طارق محمود جامعہ پنجاب لاہور نے دوران وزٹ کیمپ اِنسپکشن اور کیمپ فائر کی کا معائنہ کیا۔گرلز ہائی سکول 203 ر۔ب کی اسکائوٹ لیڈر طاہرہ یاسمین نے کیمپ فائر میں بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کر کے پنجاب میں اول پوزیشن حاصل کی۔ٹریننگ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ایجوکیشن افتخار خان نے کامیاب لیڈرز کو اپنے آفس بلا کر تعریفی سرٹیفیکیٹس دیئے۔ان خواتین اساتذہ کو اسکائوٹ لیڈرز کورس کرانے کا مقصد سکولوں میں جا کر خواتین اساتذہ اور طالبات کو آگاہی فراہم کرنا ہے تاکہ کہ کسی بھی ممکنہ ناگہانی اور مشکل حالات کا مقابلہ کیا جاسکے۔
ایک تبصرہ شائع کریں