فیصل آباد(قیصر عباس زوار )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق ایم پی اے میاں طاہرجمیل نے کہا ہے کہ جلد پاکستان ایشین ٹائیگر بن کر سامنے آئے گا ۔ میاں محمد نواز شریف جرات اور بہادری کی علامت ہیں جنہوں نے ہمیشہ تمام تر مسائل اور بحرانوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے ادوار اقتدار میں ہمیشہ ملک دشمن طاقتوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے رہے یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان اسلامی ایٹمی قوت کے طور پر پورے قد کاٹھ سے دنیا کے سامنے کھڑا ہے ۔28 مئی اور 9 مئی والوں کے درمیان فرق کو عوام نے واضح کر دیا کیونکہ عوام کو معلوم ہوا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے 9 مئی کو اداروں پر حملہ آور ہو کر ملک میں بربادی مچائی ۔ انہوں نے کہا کہ اداروں کو کمزور کرنے کی ناکام کوشش کی ۔پی ٹی آئی کا سیاہ چہرہ عوام نے دیکھ لیا ۔ عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ تھے اور ساتھ رہیں گے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں