سڑانگسٹ مین آف فیصل آباد ڈیڈلفٹ پاورلفٹنگ مقابلے

فیصل آباد(اختر رشید)ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام سڑانگسٹ مین آف فیصل آباد ڈیڈلفٹ پاورلفٹنگ مقابلے شہباز شریف انڈور سپورٹس کمپلیکس کلیم شہید غلام محمد آباد میں منعقد ہوئے جس میں نیشنل وڈویژن کے50سے زائد کھلاڑیوں کے درمیان بہت شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے ۔ سڑانگسٹ مین کا اعزاز فہد جاوید نے 100 پلس میں 240 کلو گرام وزن اٹھا کر اپنے نام کیا جبکہ نیشنل سلور میڈلسٹ بابر حسین نے 89 کلوگرام کیٹگری میں 210 کلو گرام وزن اٹھا کر اپنے نام کیا۔شہباز علی نے 190 کلو گرام وزن اٹھا کر دوسری،محمد احمد،غلام علی نے 180 کلوگرام وزن اٹھا کر مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔چوہدری محمد ارشد گجر صدر ڈویژنل ریسلنگ ایسوسی ایشن فیصل آباد،ڈسڑکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف اور بابائے سپورٹس حاجی محمد رفیع نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

0/Post a Comment/Comments