تھانہ میں اجمل بیگ کی ریٹائرمنٹ کے حوالہ سے پر وقار
تقریب کا انعقاد
تاندلیانوالہ ( رائے ظہوراحمد پروکہ) تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر سرکل تاندلیانوالہ شمس الحق درانی نے کہا ہے کہ ایماندار اور ذمہ دار ملازم کسی بھی محکمے کے ماتھے کا جھومر جبکہ کرپٹ اور کام چور محکمے کے لئے بدنامی کا باعث ہوتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار تھانہ گڑھ فتح شاہ میں سب انسپکٹر اجمل بیگ ریٹائرڈمنٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیاتقریب میں سرکل بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز نے شرکت کی اور اجمل بیگ کو باعزت محمکہ سے ریٹائر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے انکی محمکہ پولیس میں 38 سالہ کارکردگی کوسراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیااس موقع پر ایس ایچ او گڑھ ناصر یعقوب بٹ کی طرف سے اجمل بیگ کے اعزاز میں شاندار عشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا بعدازاں ایس پی شمس الحق درانی نے سب انسپکٹر اجمل بیگ
کو محکمہ پولیس میں ایماندارانہ فرائض سرانجام دیتے ہوۓ
ریٹائرڈ ہونے پر پھولوں کے ہار پہناۓ
اور نیک تمناوں کااظہار کرتے ہوئے انہیں سرکاری گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور
کرتے ہوئے گھر کو رخصت کیا ۔۔۔

ایک تبصرہ شائع کریں