فیصل آباد(شاہد نفیس)پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد ڈویژن کے زیر اہتمام وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق سر سبز پنجاب کے موضوع پر اصلاحی سٹیج ڈرامہ ''جاگتے رہنا'' پیش کیا گیا جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی اور درخت لگانے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔ڈرامہ کے کرداروں میں لبنہ بٹ، عائشہ ،ولید،محمد ماجد ، سینئر فنکار حسن مراد اور پرویز رضا شامل تھے۔ڈائریکٹر پنجاب کونسل آف آرٹس فیصل آباد محمد ابرار عالم نے کہا کہ درخت ہمارے لئے آکسیجن کا کام کرتے ہیں اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کا ذریعہ ہیں حکومت پنجاب کی طرف سے سٹیج ڈرامہ کے ذریعے آگاہی دینا خوش آئند بات ہے۔
ایک تبصرہ شائع کریں