فیصل آباد(یوسف بخاری)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں عید الاضحی کے حوالے سے ماڈل کیٹل مارکیٹ سمیت عارضی مویشی منڈیوں/سیل پوائنٹس میں بیوپاریوں وخریداروں کے لئے بہترین انتظامات ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں سایہ دارانتظامات،پینے کا پانی ،لائٹ،پارکنگ اور دیگر انتظامات کو فوری مکمل کرکے مویشی منڈیوں کو فنکشنل کریں۔انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرکے اسسٹنٹ کمشنرز سے بریفنگ لی اور کہا کہ مویشی منڈیوں میں انتظامات میں کوئی کمی نہیں ہونی چاہیے۔وہ خود بھی سیل پوائنٹس کا دورہ کرکے انتظامات چیک کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سیل پوائنٹس کے علاوہ شہری علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت پر عائد پابندی پر ہر صورت عملدرآمد کرائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی بلاتعطل روانی یقینی بنائی جائے اور مویشی منڈیوں میں تمام متعلقہ محکموں کا سٹاف ڈیوٹی پر موجود ہونا چاہیے۔انہوں نے مرد وخواتین کیلئے واش رومز کے قیام سمیت پنکھے فنکشنل اور دیگر انتظامات پر بھی بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے انتظامات میں معمولی سا بھی خلاء برداشت نہیں کیا جائے گا۔
ایک تبصرہ شائع کریں