کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کاڈائریکٹوریٹ آف لائیو سٹاک آفس کا دورہ

فیصل آباد(ارم نواز)کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ڈائریکٹوریٹ آف لائیو سٹاک آفس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے محکمانہ پراگریس سے آگاہ کیا۔کمشنر نے لائیو سٹاک کے مختلف شعبوں کی انسپکشن اور مویشی پال کو فراہم کی جانے والی محکمانہ سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے میڈیا سیل کا دورہ کرکے بریفنگ لی اورعید الاضحی کے موقع پرمحکمہ کے انتظامات چیک کئے۔انہوں نے عید کے حوالے سے مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کو کانگو اور چیچڑ سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ چاروں اضلاع میں داخلی راستوں پر چیک پوسٹیں قائم اور عملہ کو متحرک رکھیں۔

0/Post a Comment/Comments