فیصل آباد‘جی آئی زی کے زیراہتمام’’ ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ کو بہتربنانے ‘‘کے عنوان پرمنعقدہ تقریب

فیصل آباد(پ ر)جی آئی زی کے زیراہتمام’’ ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ کو بہتربنانے ‘‘کے عنوان پرتقریب کاانعقادکیاگیاجس میں پروجیکٹ ہیڈمس یولیابزہینواں‘کمپوننٹ منیجرٹیکسٹائل نورخان ‘انفارمیشن سیکرٹری ستیانہ ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن مزمل سعیدباجوہ ‘صدر ستیانہ ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن میاں ممتازعلی ‘ آفیسررسپونسیبل فارپراجیکٹ عمرفاروق ‘ کمپوننٹ لیڈرفلورین ٹائڈٹکی‘پروگرام کوارڈی نیٹررومیناکوچیئس‘ٹیکنیکل ایڈوائزرمس وجیہہ‘پروفیسروپرجیکٹ ایڈوائزرڈاکٹرتنویرحسین ‘اسسٹنٹ پروفیسرعزیرحسین ‘اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹراحسن حسین ‘اسٹنٹ پروفیسرڈاکٹرمحمدوقاص ‘ امتیازباجوہ ‘مدثرسعیدباجوہ ‘ عمیر شوکت سمیت ری سائیکلرزاورنیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے پروفیسراورسٹوڈنٹس کی کثیرتعدادنے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے ری سائیکلنگ کے مزیدبہتربنانے پرتفصیلی گفتگوکی ۔انفارمیشن سیکرٹری ستیانہ ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ ایسوسی ایشن مزمل سعیدباجوہ ‘صدرمیاں ممتازعلی ودیگرنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں ٹیکسٹائل ری سائیکلنگ انڈسٹری کوبے حدمشکلات کاسامناہے ری سائیکلنگ انڈسٹری دن بدن تباہ ہوتی جا رہی ہے ہم مشکورہے جی آئی زی اورنیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی کے جن کے تعاون سے ہم اپنی ری سائیکلنگ انڈسٹری کوبہتربنارہے ہیں تقریب کے اختتام پرمہمانوں میں شیلڈزتقسیم کی گئیں۔


0/Post a Comment/Comments