فیصل آباد ( پ ر) چوہدری ناظم حسین گجر پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے بلا مقابلہ صدر منتخب ،عوامی سماجی حلقوںکی طرف سے مبارکباد کے پیغامات تفصیلات کے مطابق چوہدری ناظم حسین گجر پاکستان الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اینڈ ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن چلڈرن ہسپتال فیصل آباد کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہو گئے ہیں جو کہ ان کی خداداد صلاحیتوں اور خدمات کا بین اطراف اور واضح ثبوت ہے موصوف عوامی خدمت کے جذبہ اور دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں عوامی ، سماجی حلقوں اور متعلقہ سٹاف نے کہا ہے کہ ان کا انتخاب عوامی نمائندوں اور متعلقہ حلقوں کی امنگوں کی عین ترجمانی ہے امید ہے کہ وہ بطور صدر اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دیں گے اور ہسپتال کے سٹاف کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ دریں اثناء چوہدری ناظم حسین گجر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بلا مقابلہ انتخاب سٹاف کی محبت کا ثبوت ہے مجھ پر جو ذمہ داری عائد کی گئی ہے میں اسے بطریق احسن نبھاؤں گا علاوہ ازیں ہسپتال کے سٹاف نے ان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں