پاکستانی نژاد کینیڈین آرٹسٹ عاصم حسین کے فن پاروں پر مشتمل تصویری نمائش

 


پاکستانی نژاد کینیڈین آرٹسٹ عاصم حسین کے فن پاروں پر مشتمل تصویری نمائش

.فیصل آباد(پ ر)پاکستانی نژاد کینیڈین آرٹسٹ عاصم حسین کے فن پاروں پر مشتمل تصویری نمائش"Navigating Borders"  لائلپور میوزیم فیصل آباد میں سجائی گئی،کمشنر فیصل آبادڈاکٹر عمران حامد شیخ نے کینیڈین آرٹسٹ عاصم حسین،ڈائریکٹر لائلپور میوزیم مقبول احمد ملک، میوزیم آفیسرز اور دیگر آرٹسٹ کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا اور فن پارے دیکھے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد نے کہا کہ لائل پور میوزیم فیصل آباد میں سجائی جانے والے بدیسی آرٹسٹ کے یہ فن پارے برصغیر کی تقسیم، ہجرت، انسانی رشتوں اور جدائی کے مختلف پہلوؤں کو نہایت خوبصورتی سے اجاگر کرتے ہوئے امن و بھائی چارے کا پرچار کر رہے ہیں۔ ایسی نمائشیں نسل نو کو ماضی کے اہم واقعات کو نئے زاویوں سے دیکھنے کا موقع فراہم کرتی ہیں۔کینیڈین آرٹسٹ نے کہا کہ انہوں نے اپنے فن پاروں کے ذریعے تاریخ، انسانیت اور انسانی جذبات کو ایک ہی فریم میں پیش کیا ہے۔ نمائش کا بنیادی پیغام یہ ہے کہ جغرافیائی سرحدیں اگرچہ زمین کو تقسیم کرتی ہیں تاہم انسانی احساسات، محبت، یادیں اور رشتے سرحدوں کے پابند نہیں۔آرٹسٹ نے تقسیم کے انسانی پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے امن، محبت، برداشت اور انسانیت کے فروغ کا پیغام دیا ہے۔ نمائش میں موجود فن پارے دیکھنے والوں کو ماضی کے تلخ تجربات پر غور کرنے کے ساتھ ساتھ سرحدوں سے بالاتر انسانی رشتوں کی اہمیت کا احساس بھی دلاتے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments