سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کا
ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر کے ہمراہ (RCCIB) جھنگ کا دورہ
فیصل آباد(پ ر)سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب احمد عزیز
تارڑ نے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عثمان طاہر کے ہمراہ ریسرچ سینٹر فار دی
کنزرویشن آف انڈیجنس بریڈز (RCCIB) جھنگ
کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل پروڈکشن ڈاکٹر نعیم کنور بھی ہمراہ تھے ۔ڈائریکٹر RCCIB جھنگ ڈاکٹر عاصم توصیف نے
سیکرٹری لائیو سٹاک × ادارے کی کارکردگی، جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور تحقیقی
اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سیکرٹری لائیو سٹاک نے
RCCIB جھنگ میں نئی قائم ہونے والی اِن وٹرو فرٹیلائزیشن (IVF) لیبارٹری کا بھی دورہ کیا
اور وہاں دستیاب سہولیات، جدید آلات اور تکنیکی صلاحیتوں کا جائزہ لیا۔انہوں نے
مقامی نسلوں کے تحفظ، جینیاتی بہتری اور جدید تولیدی ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے جاری
اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔
ایک تبصرہ شائع کریں