فیصل آباد(پ۔ر) ڈائریکٹر جنرل فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے) محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے گلستان کالونی نمبر 2 میں منظور شدہ بلڈنگ پلان اور بلڈنگ اینڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی پر 13 دکانوں اور دو زیر تعمیر مکانات کو سیل کر دیا۔ ایف ڈی اے حکام نے متعلقہ پراپرٹی مالکان کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلڈنگ قوانین کی پابندی یقینی بنائیں اور غیر قانونی تعمیرات سے باز رہیں، بصورت دیگر خلاف ضابطہ تعمیرات کو مسمار کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مذکورہ پراپرٹی مالکان کو منظور شدہ بلڈنگ پلان اور متعلقہ قوانین کی پابندی کے لیے متعدد بار نوٹسز جاری کیے گئے اور چالان بھی کیے گئے، تاہم ان کی جانب سے احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ مسلسل عدم تعمیل پر ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ ون افنان سعید سندھو کی زیر نگرانی ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 13 دکانوں اور دو زیر تعمیر مکانات کو سیل کر دیا۔آپریشن میں اسسٹنٹ انفورسمنٹ آفیسر اسلم گجر، انفورسمنٹ انسپکٹر اسلم انصاری، بلڈنگ انسپکٹر معظم اصغر اور دیگر عملے نے حصہ لیا۔ایف ڈی اے انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں تعمیراتی ضوابط کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے خصوصی مہم جاری

.jpeg)
ایک تبصرہ شائع کریں